
جہلم/ سرا ئے عا لمگیر: تیز رفتار کار نے مو ٹر سائیکل سوار تین دوستوں کو ٹکر مار دی، سڑک پر گرے نوجوانوں کے اوپر سے ڈمپر گذر گیا جس سے ایک دوست جاں بحق اور دو شدید زخمی ہو گئے۔
اسجد علی، زین بشیر، علی احمد پی ایس ایل کا فائنل میچ بڑی سکرین پر دیکھ کر رات گئے موٹرسائیکل پر واپس آرہے تھے کہ نہر اپر جہلم کے قریب عقب سے آنیوالی تیز رفتار کار نے ٹکر مار دی جس کے نتیجہ میں تینوں دوست سڑک پر گر گئے اس دوران پیچھے سے آنیوالا تیز رفتار ڈمپر تینوں دوستوں کے اوپر سے گزر گیا۔
حادثہ میں اسجد علی موقع پر ہی جا ں بحق، زین اور علی شدید زخمی ہو گئے۔ حادثہ میں جاں بحق ہو نیوالا نوجوان والدین کا اکلوتا بیٹا تھا۔