
جہلم: ڈپٹی کمشنر جہلم نعمان حفیظ نے خیراتی تنظیموں اور این جی اوز کے متعلق اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے ضلع جہلم میں موجود این جی اوز، چیرٹی اور اولڈ ہوم کے بارے میں بریفنگ لی۔
اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر مظہر حیات وٹو، ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر واجد حسین، ڈی او انڈسٹری سعید احمد کے علاوہ متعلقہ اداروں کے اہلکاروں نے شرکت کی۔
اجلاس میں 14 آرگنائزیشن ویلفیئر سوسائٹیز کی جانچ پڑتال کی گئی جس میں 13 آرگنائزیشن کو چیرٹی کمیشن سے رجسٹرڈ کر لیا گیا ہے جبکہ ایک کیس کو مزید چانچ پڑتال کے لیے ملتوی کر دیا گیا۔