
جہلم: ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن جہلم کے انتخابات مکمل ، چوہدری عبدالطیف صدر جبکہ جرار حیدر جنرل سیکرٹری منتخب ہو گئے۔
تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن جہلم کے انتخابات مکمل ہو گئے، ڈسٹرکٹ بار جہلم کے 553 ممبران میں سے 466 نے اپنا حق رائے دہی استعمال کیا جس کے نتیجہ میں چوہدری عبدالطیف 237 ووٹ لے کر صدر منتخب ہو گئے جبکہ ان کے مدمقابل امیدوار سجاد علی نے 225 ووٹ حاصل کئے۔
سید جرار حیدر 234 ووٹ لے کر جنرل سیکرٹری منتخب ہو گئے جبکہ ان کے مدمقابل امیدوار عاطف شکیل نے 227 ووٹ حاصل کئے۔
ملک محمد امتیاز 246 ووٹ لے کر نائب صدر منتخب ہو گئے جبکہ ان کے مدمقابل امیدوار ثاقب حسین نے 213 ووٹ حاصل کئے۔ راجہ توقیر احمد (جونیئر) 254 ووٹ لے کر جوائنٹ سیکرٹری منتخب ہو گئے جبکہ ان کے مدمقابل امیدوار ملک شاہد اقبال نے 204 ووٹ حاصل کئے۔
مس مائدہ سعید 259 ووٹ لے کر لائبریرین سیکرٹری منتخب ہو گئیں جبکہ ان کی مدمقابل امیدوار مس حناء تبسم 204 ووٹ حاصل کئے۔