ڈومیلی میں غیرت کے نام پر نوجوان کو برہنہ کر کے تشدد کرنے والے مزید 2 ملزمان گرفتار

ڈومیلی پولیس کی کامیاب کارروائی، غیرت کے نام پرنوجوان کوبرہنہ کرکے تشدد کرنے والے مزید دو ملزمان گرفتار کر لئے۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز تھانہ ڈومیلی کے علاقہ دانی دہرہ میں انسانیت سوز واقعہ پیش آیا تھا، اس واقعہ کے بعد تھانہ ڈومیلی پولیس نے مقدمہ درج کر کے دو بھائیوں کو گرفتار کر لیا تھا جبکہ دو ملزمان فرار تھے جن کو ایس ایچ او تھانہ ڈومیلی ملک اشفاق اور ان کی ٹیم نے مزید دو ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

تھانہ ڈومیلی کے علاقہ دانی داہرہ میں غیرت کے نام پر بااثر افراد کا نوجوان کو برہنہ کر کے تشدد کرتے رہے اور ملزمان نوجوان کو برہنہ کر کے ویڈیو بھی بناتے رہے، متاثرہ نوجوان بااثر افراد سے جان بخشی کے لئے معافیاں مانگتا رہا۔

چاروں ملزمان کو جوڈیشل کر دیاگیا۔ اہل علاقہ نے بروقت کارروائی پر ایس ایچ او اور ان کی ٹیم کو سراہا۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button