
جہلم: الاقصیٰ اسلامک سنٹرسول لائنیز کی جانب سے ایک "تربیتی ورکشاپ” برائے والدین اور بالغ مرد و زن کاانعقاد کیاگیا۔
تربیتی ورکشاب میں بچوں سے متعلق مسائل جیسے کہ بچے والدین کی اکثربات نہیں مانتے، وہ ایسی اشیاء کاتقاضاکرتے ہیں جوانکی تعلیم میں خلل کاباعث بنتی ہیں مثلاً موبائل، ویڈیوگیمز وغیرہ اگر آپ یہ چاہتے ہیں کہ آپ کے بچوں کی بہترتربیت ہواور وہ اعلی تعلیم حاصل کریں اوراپنااوراپنے والدین اور ملک وقوم کانام روشن کریں ان مسائل پر روشنی ڈالی گئی۔
تربیتی ورکشاپ سے خطاب کرتے ہوئے ڈائریکٹر ایمز سکول عامر شہزادنے کہا کہ موجودہ دور جہاں بہت زیادہ ترقی کا چکا ہے وہ بے پناہ مسائل کا بھی سامنا ہے، خاص کر موجودہ دور میں بچے والدین کی بات نہیں مانتے اورایسے چیزوں کا تقاضا کرتے ہیں جو کہ ان کی تعلیم و تربیت کے لئے صحیح نہیں ہوتی مثال کے طور پر موبائل اور ویڈیو گیمز وغیرہ جن پر بچے دن رات نظریں جمائے بیٹھے رہتے ہیں کو تعلیم کی طرف توجہ دیتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ موجودہ حالات میں جب کہ مہنگائی بہت زیادہ ہے والدین بھی فکر معاش میں الجھی نظر آتے ہیں ایسے موقع پر بچوں کی تعلیم و تربیت پر نظر رکھنا بہت ضروری ہے اور خاص کر موبائل جس میں اس دنیا کی ہر چیز موجود ہے بچوں سے اپنی مرضی کے مطابق استعمال کرتے ہیں اور پھر والدین بے پناہ مسائل کا شکار ہو جاتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ والدین کو چاہیے کہ وہ بچوں پر خصوصی توجہ دیں اور ان کی تعلیم و تربیت کا خاص خیال رکھیں اور اپنے آپ کو مثالی بنائیں تاکہ بچے انہیں دیکھ کر تعلیم و تربیت پر توجہ دیں اس تربیتی ورکشاپ کا مقصد والدین اور بچوں کے درمیان اہم آہنگی پیدا کرناھے میں پیدا کرنا ہے۔
آخر میں سوال و جواب کا سلسلہ بھی رہا جس میں بچوں کے والدین نے ایمز سکول کے ڈائریکٹر سے سوالات بچوں کی تربیت بارے میں سولات کیے۔
بعد ازاں بچوں کے والدین میں گفٹ تقسیم کیے گئے، یہ تربیتی ورکشاپ نجی میرج ہال صبح 10 بجے شروع ہوئی اور بلاتعطل دوپہرساڑھے 12 بجے تک جاری رہی۔اس سیمینار کامقصد والدین کوبچوں کی تربیت کیلئے بہترین حکمت عملی بارے آگاہی دیناتھا جس سے بچوںکی زہنی نشونماء میں نمایاں بہتری آئے گی اور وہ اپنی تعلیم کی جانب توجہ دے سکیں گے۔