موجودہ دور میں ناقص غذاؤں اور آلودہ ماحول نے ماں اور بچے کی صحت کو متاثر کیا ہے۔ ڈاکٹر محمد ندیم

دینہ: ماں اور بچے کی صحت ہمیشہ سے ہی ایک اہم مسئلہ رہا ہے۔ ہر دور میں اس کی اہمیت مسلم رہی مگر موجودہ آلودگی سے بھرپور ماحول میں اس کی اہمیت دوگنی ہو گئی ہے موجودہ دور میں ناقص غذاؤں اور آلودہ ماحول نے جہاں ماؤں کی صحت کو متاثر کیا وہاں کمزور ماؤں سے پیدا ہونے والے بچے پیدائشی طور پر بے شمار مسائل کا شکار نظر آتے ہیں۔

ان خیالات کا اظہار معروف چائلڈ اسپیشلسٹ ڈاکٹر محمد ندیم نے مقامی نجی سکول میں ماں اور بچے کی صحت کے حوالے سے ہونے والے سیمینار میں کیا۔ انہوں نے بتایا کہ موسم سرما کے دوران ماؤں کو زیادہ احتیاط برتنی چاہیے خاص طور پر نوزائیدہ بچے خصوصی توجہ کے حامل ہیں سکول جانے والے بچوں کو ماسک ضرور پہنا کر بھیجیں۔

انہوں نے کہا کہ سردی کے موسم میں بچے پانی پینا کم کر دیتے ہیں یاد رکھیں پانی ایک قدرتی ٹانک ہے لہٰذا بچوں کو بازار کے ناقص مشروبات کی بجائے صاف اور تازہ پانی پینے کی عادت ڈالیں۔ پھلوں اور سبزیوں کا استعمال کروائیں تو یقیناً بچوں میں بیماریوں کی شرح میں خاطر خواہ کمی ہو گی۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button