میونسپل کمیٹی جہلم میں ریٹائر ہونے والے ملازمین کے اعزاز میں الوداعی تقریب کا انعقاد

جہلم: میونسپل کمیٹی جہلم میں ریٹائر ہونے والے ملازمین کی الوداعی تقریب، مہمان خصوصی سی او غلام قمر تھے، ملازمین کو تخائف اور گریجویٹی کے چیک دے کر رخصت کیا گیا، افسران نے ملازم کی خدمات کو سراہتے ہوئے مستقبل کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

تفصیلات کے مطابق میونسپل کمیٹی جہلم میں طویل عرصہ خدمات سرانجام دینے والے چھ ملازمین کی ریٹائرمنٹ کے موقع پر خصوصی الوداعی تقریب کا اہتمام کیا گیا جس کے مہمان خصوصی سی او میونسپل کمیٹی غلام قمر تھے جبکہ میونسپل آفیسر ریگولیشن طارق جاوید، میونسپل آفیسر فنانس محمد عابد، ایکسیئن محمد احمد اور بلدیہ ملازمین کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

ریٹائر ہونے والے ملازمین میں محمد ناصر محمود ( فائر بریگیڈ) راجہ امجدعرف بھولا (فائر بریگیڈ) راجہ مظہر اقبال (فائر بریگیڈ) راجہ اعجاز ( فائر بریگیڈ) شوکت محمود (کلرک )جاوید تاج مسیح ( سینٹری ورکر) بلقیس بی بی ( سینٹری ورکر) شامل تھے۔

اس موقع پر چیف آفیسر غلام قمر اور دیگر افسران نے ریٹائر ہونے والے ملازمین کی خدمات کو سراہتے ہوئے ان کے مستقبل کیلئے نیک خواہشات کے اظہار کیا ، جس کے بعد تمام ملازمین کو میونسپل کمیٹی کی جانب سے تحائف اور گریجویٹی کے چیکس دے کر رخصت کیا گیا۔

اس موقع پر چیف آفیسر غلام قمر نے کہا کہ ہم نے میونسپل کمیٹی کی تاریخ میں پہلی مرتبہ یہ روایت ڈالی ہے کہ ریٹائرمنٹ کے موقع پر تمام ملازمین کو ان کے بقایاجات ، گریجویٹی کے چیک بھی دئیے جائیں تاکہ ملازمین جو بزرگ ہو چکے ہیں وہ اپنے بقایاجات یا گریجویٹی کے لئیے باربار دفتر کے چکر لگانے پر مجبور نہ ہوں۔

انہوں نے کہا کہ یہ ملازمین ہمارا سرمایہ ہیں جنہوں نے اپنی زندگی کا کثیر حصہ محکمہ کی خدمت کرتے ہوئے گزارا۔ تمام ریٹائر ہونے والے ملازمین نے چیف آفیسر اور تمام ملازمین کی جانب سے شاندار انداز میں رخصت کرنے پر شکریہ ادا کیا۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button