حکومت نے گیس کی قیمتوں میں اضافہ کر کے ایل پی جی بم گرا دیا ہے۔ شہری و سماجی حلقے

جہلم: حکومت نے گیس کی قیمتوں میں اضافہ کر کے ایل پی جی بم گرا دیا ہے ، جس سے دیہاتی علاقوں کی 80 فیصد آبادی متاثر ہوگی ۔حکومت نے مضافاتی علاقوں سے تعلق رکھنے والے شہریوں کو ذہنی کوفت میں مبتلا رکھنے کا تہیہ کر رکھا ہے۔ شہری تنظیموں نے وزیراعظم پاکستان سے پٹرولیم مصنوعات کی طرح ایل پی جی گیس کی قیمتوں میں بھی کمی کرنے کا مطالبہ کیاہے۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز حکومت نے لیکویفائڈ پٹرولیم گیس (ایل پی جی) کی قیمت میں 27 روپے ایک پیسہ فی کلو کے حساب سے اضافہ کردیا گیا ہے جس کے بعد ایل پی جی کی نئی قیمت 223 روپے 78 پیسے مقرر کی گئی ہے۔ حالیہ اضافے کے بعد 11اعشاریہ8 کلوگرام کا گھریلو سلنڈر 318 روپے 74 پیسے مہنگا ہو کر دو ہزار 758 روپے 69 پیسے کا ہوگیا ہے۔

نئی قیمتوں اطلاق گزشتہ روز رات 12 بجے سے لاگو ہو چکا ہے ،خیال رہے کہ فروری میں گھریلو سلنڈر کی قیمت دو ہزار 439 روپے 93 پیسے تھی۔

شہریوں کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ شہر کے متعدد علاقوں میں سوئی گیس کی سہولت میسر نہیں اوپر سے ایل پی جی کا مہنگا کرنا شہریوں کو مزید زندہ درگور کرنے کے مترادف ہے ۔ تاجر، مزدور ، کسان ، تنخواہ دار طبقہ حکومت سے نالاں دکھائی دیتا ہے۔

عمائدین کا کہنا ہے کہ اشیائے خوردو نوش کی قیمتوں میں بے تحاشا اضافے سے غریب آدمی کا جینا محال ہو کر رہ گیا ہے۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button