اماراتی پاسپورٹ دنیا کا طاقتور، پاکستان چوتھا کمزور ترین ملک

دبئی: متحدہ عرب امارات کے پاسپورٹ کو دنیا میں سب سے طاقتور سفری دستاویز قرار دیا گیا ہے۔

آرٹن کیپیٹل کی جانب سے جاری دنیا کے طاقتور ترین پاسپورٹوں کی فہرست میں یو اے ای کا نام سرفہرست رہا۔یو اے ای کا پاسپورٹ رکھنے والے شہری ویزا لیے بغیر 180 ممالک کا سفر کرسکتے ہیں۔ عالمی سطح پر سفر کی شرح میں تیزی سے اضافہ ہوا ہے۔

رپورٹ کے مطابق یو اے ای کے بعد سوئٹزرلینڈ، جنوبی کوریا، جرمنی، سوئیڈن، فن لینڈ، لکسمبرگ، اسپین، فرانس، اٹلی، نیدرلینڈز اور آسٹریا مشترکہ طور پر دوسرے نمبر پر موجود ہیں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button