دینہ میں تیز رفتار کار فٹ پاتھ کے ساتھ ٹکرا کر الٹ گئی، خواتین سمیت 5 افراد شدید زخمی

دینہ میں جی ٹی روڈ پر تیز رفتار کار فٹ پاتھ کے ساتھ ٹکراتی قلابازیاں کھاتے ہوئے اُلٹ گئی ، 4خواتین سمیت 5افراد شدید زخمی ، اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122موقع پر پہنچ گئی اور زخمیوں کو طبی امداد دی،حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا۔

تفصیلات کے مطابق گوجرانوالہ سے اسلام آباد جانے والی تیز رفتار کار نمبری AQX-471 جب دینہ بوڑا جنگل کے مقام پر پہنچی تو کار ڈرائیور سے بے قابو ہو کر فٹ پاتھ کے ساتھ جا ٹکرائی اور قلابازیاں کھاتے ہو ئے دور جا کر جی ٹی روڈ پر اُلٹ گئی جس سے کار میں سوار 4خواتین اور ایک مرد شدید زخمی ہو گئے۔

حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا ، اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122موقع پر پہنچ گئی اور زخمیوں کو فوری طور پر طبی امداد دی ۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button