Jannah Theme License is not validated, Go to the theme options page to validate the license, You need a single license for each domain name.

پٹرولنگ پولیس چک مہیوں نے ماہ فروری کی کارکردگی رپورٹ جاری کر دی

دینہ: پٹرولنگ پولیس چک مہیوں نے ماہ فروری کی کارکردگی رپورٹ جاری کر دی، اوورلوڈنگ گاڑیوں کے خلاف بارہ ایف آئی آرز درج کرائی گئی، اسلحہ نمائش اور منشیات فروشوں کیخلاف بھی کارروائیاں جاری ہیں۔

تفصیلات کے مطابق ایس پی پٹرولنگ پولیس راولپنڈی ریجن گلفام ناصر وڑائچ اور ڈی ایس پی ضلع جہلم ضیاء اللہ خان کی ہدایات پر عمل کرتے ہوئے پٹرولنگ ہائی وے پولیس چک مہیوں ضلع جہلم نے ماہ فروری کی کارکردگی رپورٹ جاری کردی۔

رپورٹ کے مطابق اوور لوڈ گاڑیوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری رکھااور بارہ ایف آئی آر درج کروائیں، مختلف قسم کے روڈ یوزر کو مختلف نوعیت کی مدد فراہم کی گئی۔

ناجائز اسلحہ رکھنے یا نمائش کرنے منشیات فروشوں کے خلاف کارروائیاں عمل میں لائی گئی اورانچارج چک مہیوں پوسٹ کا کہناتھا ہم عوام کی مدد کیلئے 24 گھنٹے موجود ہیں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button