ڈیلر ایسوسی ایشن الیکشن؛ فیئر الائنس موومنٹ کے پلیٹ فارم سے ہلچل مچا دینے والی پریس کانفرنس

جہلم: فیئر الا ئنس مو وومنٹ کے نا مزد امیدوار برائے صدر کر نل (ر) شمیم احمدنے پر یس کا نفرنس کر تے ہو ئے کہا کہ سٹی ہاؤسنگ ڈیلر ایسوسی ایشن الیکشن کے فوائد سامنے آنا شروع ہو گئے ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ کچھ ڈیلرز کے ما لی معاملات حل ہونا شروع ہو گئے ہیں الیکشن میں ہمارے ایک امید وار کے ما لی معا ملا ت سامنے آئے ہیں اخلاقی طور پر انھیں سٹیپ ڈاؤن کر نا چاہیے ،کسی اور امید وار کو الیکشن لڑ نا چاہیے۔ فیئر الائنس مو ومنٹ کے مضبوط امیدوار ہیں ہم الیکشن لڑیں گے ڈٹ کر مقابلہ کر یں فتح ہما ری ہو گی۔

شہزاداحمد نے پر یس کا نفرنس میں کہا کہ عاطف بھٹہ کے ساتھ مل کر میں نے سر مایہ کا ری کی مجھے اور میرے انو یسٹر کومایو سی ہو ئی میرے معاملا ت کو حل نہیں کیا گیا میرے انو یسٹر کوخراب کیا جا رہا ہے میرا معاملہ حل ہو نا چاہیے ۔

احسن ثاقب ڈار نے کہا کہ عاطف محمود بھٹہ کے ساتھ مل کر میں نے کروڑوں روپے انو یسٹ کئے جس پر میرے ساتھ پرا فٹ طے کیا گیا تھا مجھے نہ پرا فٹ ملا نہ میری رقم مجھے دی گئی الٹا میرے پاس فائلیں رکھ دی گئی جو اما نت ہیں ۔میں نے عاطف محمود بھٹہ آپ کے ساتھ انو یسمنٹ کی تھی فائل خریداری کی ڈیل نہیں کی تھی۔

مر زا شکیل جرال امیدوار برائے سینئر نائب صدر نے اس موقع پر کہا کہ میں نے فیض رئیل اسٹیٹ کے نام سے بزنس کر رہا ہوں فراز زیدی کے ساتھ میرے ما لی معا ملات تھے اب پیسے دینے سے انکاری ہیں اور بد تمیزی کی جا رہی ہے ہم دو نوں فریقین میں طے ہوا تھا کہ جو فیصلہ پنجا ئیت کر ے گی وہ ہم قبول کریں گے ہماری ڈیل 1200روپے کے اشٹام پیپر پر درج ہے۔

عمر مشتاق بر گٹ امیدوار برائے چیئرمین ڈیلر ایسوسی ایشن سٹی ہاؤسنگ جہلم نے پر یس کا نفرنس میں کہا کہ ہم اپنے ڈیلرز کوان کے حقو ق دلوا ئیں گے ،انو سٹرز اور ڈیلرز کی سا کھ کو نقصان پہنچا نے کے لئے چند لو گ سٹی ہاؤسنگ سو سا ئٹی کانام بد نام کر رہے ہیں جس سے سو سائٹی اور ڈیلرز کی ساکھ متا ثر ہو رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ڈیلرز کے پیسے دبا نا اور انو سٹر زکوخراب کر نا کا رو باری لو گوں کا کام نہیں ہے۔کاروباری لوگ پیسے کما تے اور تقسیم بھی کر نا جا نتے ہیں ہم ڈیلرز کے حقو ق کی بات ہر پلیٹ فارم پر کریں گے ۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button