جہلم پولیس کی کارروائیاں، چوروں اور اشتہاری ملزمان سمیت سینکڑوں ملزمان گرفتار

جہلم: ضلع پولیس نے چوروں اور اشتہاری ملزمان سمیت سینکڑوں ملزمان گرفتار کر لئے، پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر لئے۔

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ڈاکٹر فہد احمد نے بتایا کہ منشیات فروشوں کے خلاف آپریشن کلین اپ کرکے 45مقدمات درج کیے گئے اور46ملزمان گرفتار کر نے کے بعد ان سے 8کلو چرس 1کلو180گرام ہیر وئن اورشراب کی 9بوتلیں برآمد کی، اسی طرح ناجائز اسلحہ رکھنے والوں سے 29پسٹل 1کلاشنکوف،5رائفل،11بارہ بور گن،اور ایک ریوالور کے علاوہ 187راؤنڈز برآمد کرکے 47ملزمان گرفتار کیے گئے۔

انہوں نے بتایا کہ نقب زن گینگ کے 5ملزمان گرفتار کر کے ان کے قبضہ سے طلائی زیورات،گاڑیوں کے سپیر پارٹس،بھینس، بکریاں برآمد کرنے کے ساتھ ساتھ 19ملزمان کو گرفتار کر کے 52مقدمات درج کیے ہیں۔

ڈی پی او نے بتایا کہ نقب زنوں سے 56 لاکھ تریاسی ہزار روپے کا مال مسروقہ برآمد کیا گیا ہے جبکہ 97ملزمان اشتہاری کو گرفتار کیاجن میں 11ملزمان اشتہاری نہایت سنگین جرائم میں مطلوب تھے اور 53عدالتی مفروروں کوگرفتار کیا۔

انہوں نے بتایا کہ ٹریفک کی خلاف ورزی پر 3273چلان کر کے 12لاکھ 41ہزار سات سو روپے جرمانہ کیا گیا۔ جبکہ آٹھ لائسنس معطل اور 11ایف آئی آردرج کی گئیں۔ ڈی پی او نے بتایا کہ پولیس خدمت مرکز جہلم سے 3800افراد نے دی جانے والی سہولیات سے استفادہ حاصل کیا اور 141سائیلین کو شکایات سننے کے بعد احکامات جاری کیے۔

ڈی پی او جہلم نے کہا کہ ضلع جہلم میں امن و امان برقرار رکھنے اور اغواء،قتل، اندھے قتل چوری ڈکیتی اوررابری جیسے سنگین مقدمات کی ٹریسنگ،ملزمان کی گرفتاری،اور منشیات جیسی لعنت کے مکمل خاتمے کے ساتھ ساتھ،جرائم پیشہ عناصر کو روکنے کیلئے جہلم پولیس دن رات مصروف عمل ہے۔ جب کہ عوام کو امن و مان کی ذمہ داری ہے جسے ہم پورا کر رہے ہیں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button