ممنوعہ ادویات کی ڈاکٹری نسخے کے بغیر فروخت، دینہ کا مشہور میڈیکل اسٹور سیل

دینہ: ممنوعہ ادویات کی ڈاکٹری نسخے کے بغیر فروخت، محکمہ صحت کی ٹیم نے دینہ میں چھاپہ مار کر ایک میڈیکل اسٹور کو سیل کردیا، قانونی کارروائی بھی شروع کردی گئی۔

رپورٹ کے مطابق دینہ میں الشفاء میڈیکل اسٹور پر نشہ آور ممنوعہ ادویات ڈاکٹری نسخے کے بغیر دیدہ دلیری سے فروخت کی جارہی تھیں،عوامی شکایت پر محکمہ صحت کی ٹیم نے چھاپہ مار کر میڈیکل اسٹور کو سیل کردیا ہے۔

محکمہ صحت کی جانب سے چالان بنا کر ڈرگ کورٹ میں بھی پیش کیا جائے گا۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button