مسلم اُمہ جب دینی احکامات پر عمل پیرا ہو گی تو مسلمان دنیا میں محبت و اخوات کا سبب بنے گا۔ امیر عبدالقدیر اعوان

واشنگٹن/ سوہاوہ: امیر عبدالقدیر اعوان نے کہا کہ اسلام ہمیشہ امن کا درس دیتا ہے، اپنے فرائض کی ادائیگی اور دوسروں کے حقوق ادا کرنے کا حکم دیتا ہے۔

امیر عبدالقدیر اعوان شیخ سلسلہ نقشبندیہ اویسیہ نے بعثت رحمت عالم ﷺ کے موضوع پر واشنگٹن ڈی سی امریکہ میں مختلف کمیونٹی کے لوگوں سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ آج غیر مسلم نے بھی جو اسلام کے احکامات اپنی زندگیوں میں نافذ کیے ہوئے ہیں وہ دنیاوی لحاظ سے ان اصولوں سے مستفید ہو رہے ہیں اور ترقی کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ جب مسلم اُمہ دینی احکامات اور آپ ﷺ کے بتائے ہوئے اصولوں پر عمل پیرا ہو گی تو مسلمان پوری دنیا میں محبت و اخوات کا سبب بنے گا۔

یادر ہے کہ واشنگٹن ڈی سی میں اس با برکت پروگرام کے موقع پر مسلم کمیونٹی کی طرف سے امیر عبدالقدیر اعوان شیخ کو چیئرمین ساجد تارڑ نے اعزازی سرٹیفکیٹ بھی پیش کیا اور آپ کی اسلامی اور مسلم امہ کے لیے خدمات کو سراہا۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button