Jannah Theme License is not validated, Go to the theme options page to validate the license, You need a single license for each domain name.

دینہ میں موٹرسائیکل حادثے کا شکار، 24 سالہ نوجوان جاں بحق، 2 بھائی شدید زخمی

دینہ میں تیز رفتار موٹرسائیکل سوار سڑک پر گڑھے کے باعث بے قابو ہو کر درخت سے جا ٹکرایا، ایک نوجوان جاں بحق جبکہ 2 بھائی شدید زخمی ہو گئے، نوجوان کی ہلاکت کی اطلاع ملتے ہی کہرام مچ گیا۔

تفصیلات کے مطابق دینہ کے نواحی علاقہ کرلہ کے رہائشی مر زا محمد زبیر کا 25 سالہ بیٹا مرزا سبطین مو ٹر سائیکل پر دونوں بھائیوں کا شف اور حامد ولد قدر داد کے ہمراہ موٹرسائیکل پر دینہ کی طرف آ رہا تھا کہ راستے میں روڈ خراب ہو نے کی وجہ سے موٹرسائیکل بے قابو ہو کر درخت سے جا ٹکرایا۔

حادثہ سے 25 سالہ نوجوان مرزا سبطین موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا جبکہ اس کے ساتھ بیٹھے 2 نوجوان کاشف اور حامد شدید زخمی ہو گئے، جاں بحق اور زخمیوں کو فوری طور پر ہسپتال پہنچایا گیا، جاں بحق ہو نے والے نوجوان کی ہلاکت کی خبر ملتے ہی کہرام مچ گیا۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button