الیبرونی ڈگری کالج پنڈدادنخان کے قیام کے 50 سال مکمل، گولڈن جوبلی تقریبات کا آغاز

پنڈدادنخان: گورنمنٹ الیبرونی ڈگری کالج پنڈدادنخان کے قیام کے 50سال مکمل ہونے پر گولڈن جوبلی تقریبات کا آغاز کر دیا۔ کالج میں محفل مشاعرہ کا شاندار پروگرام منعقد ہوا جس کے مہمان خصوصی برصغیر کے معروف شاعرادیب نذیر قیصر تھے۔

افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پرنسپل نزہت الرحمٰن رانجھا نے کہا کہ 50 سالہ تقریبات کو کالج کی شان کے مطابق منایا جائے گا۔

پروفیسر نیاز اعوان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ الیبرونی ڈگری کالج سے آج تک 23 ہزار سے زائد طالبعلم علم کی روشنی حاصل کر کے دنیا بھر میں اپنی شانداخدمات پیش کررہے ہیں۔ گولڈن جوبلی تقریبات تین ماہ تک جاری رہیں گی اور اس سلسلے میں مختلف آگاہی پرگروام جاری رہیں گے۔

معروف شاعر ادیب نذیر قیصر نے کہا کہ مجھے آج پنڈدادنخان آ کر خوشی ہوئی ہے کہ اس دور دراز علاقے میں الیبرونی کالج جیسی علمی درسگاہ موجود ہے، انہوں نے حکومت سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ اس کالج کو یونیورسٹی کا درجہ دیا جائے۔

محفل مشاعرہ میں ملک بھر سے نامور شعرا نے اپنا کلام پیش کیا، خواتین شعراء کی بڑی تعداد بھی اس موقع پر موجود تھی، طلباء اور طالبات کے علاوہ سماجی، رفاعی اور وکلا کی بڑی تعداد نے تقریب میں شرکت کی۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button