دینہ میں جے آئی یوتھ ضلع جہلم کی ضلعی کونسل کا اجلاس، نومنتخب عہدیداروں سے حلف لیا گیا

دینہ: جے آئی یوتھ ضلع جہلم کی ضلعی کونسل کا دینہ میں اجلاس انعقاد، نومنتخب عہدیداروں سے حلف لیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق دینہ کے نجی ہوٹل میں جے آئی یوتھ کی ضلعی کونسل کا اجلاس زیر صدرات حبیب رضابٹ صدر ضلع جہلم ہوا جس میں مہمان خصوصی سید ضیااللہ شاہ بخاری امیدوار این اے 60 اور ڈاکٹر قاسم محمود امیدوار صوبائی حلقہ پی پی 25 و امیر جماعت اسلامی ضلع جہلم بھی شریک ہوئے۔

اجلاس کا آغاز تلاوت قرآن پاک و نعت پاک سے کیاگیا، اجلاس میں دس نائب صدور ضلع جہلم سے حلف لیا گیا، ان کے علاوہ زونل کے نومنتخب صدور اور یوسی سے منتخب عہدیداران نے بھی حلف اٹھایااور حلف ڈاکٹر قاسم محمود چوہدری نے لیا۔

تقریب سے خطاب کرتے حبیب رضا بٹ نے کہا کہ پاکستان کی آبادی کا 60 فیصد حصہ نوجوانوں پر مشتمل ہے یہی نوجوان اس ملک کا اصل مستقبل ہیں، گزشتہ اور موجودہ حکمرانوں نے عوام کو کبھی روٹی کپڑا مکان اور کبھی ایشین ٹائیگر اور کبھی تبدیلی کے نام پر دھوکہ دیا اور اپنے بینک بیلنس میں اضافہ کیا۔

انہوں نے کہا کہ یہ سب ایک ہی ٹولہ ہے جو کبھی ایک پارٹی میں ہوتا ہے تو کبھی دوسری پارٹی میں، نوجوانوں کو بیدار ہو کر منظم ہوکر اپنے تقدیر بدلنے کیلئے میدان میں نکلنا ہوگا۔ سراج الحق کی قیادت میں جماعت اسلامی آپ کے لئے ایک بہترین پلیٹ فارم ہے جس کے ذریعہ آپ ملک میں کرپٹ نظام بدلنے کی جہدوجہد کرسکتے ہیں۔

سید ضیاء اللہ شاہ بخاری اور ڈاکٹر قاسم محمود چوہدری نے بھی اجلاس سے مختصر خطاب کیا۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button