
جہلم: ضیاء اللہ خان ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج جہلم نے اچانک دارالامان جہلم کا اچانک دورہ کیا، انھوں نے ادارے میں مقیم خواتین کے مسائل سنے اور ادارے میں دی جانے والی سہولیات کا معائنہ کیا۔
انہوں نے خواتین سے خوراک اور ادویات کے متعلق دریافت کیا اور کچن کا جائزہ لیا۔ ادارے میں مقیم خواتین نے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج جہلم کو اپنے عائلی مسائل سے آگاہ کیا کہ کس طرح وہ مسائل سے دوچار ہو دارالامان میں پناہ لینے پر مجبور ہیں، ان کے کیسز عدالتوں میں زیر سماعت ہیں اور ادارہ پیروی کر رہا ہے۔
ضیاء اللہ خان ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج جہلم نے ادارے کی زیر تعمیر عمارت کا دورہ بھی کیا اور کام کی رفتار کا جائزہ لیا۔ ضیاء اللہ خان ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج جہلم نے مس طیبہ ناصر انچارج دارالامان کوموقع پر ہدایت کی کہ عمارت کی مرمت اور رنگ روغن کا کام شروع کرایا جائے۔
انہوں نے مزید کہا کہ دارالامان تشدد سے متاثر ہ خواتین کے لئے ایک محفوظ پناہ گاہ ہے۔ ہم ادارے میں پناہ لینے والی تمام خواتین کو بلا امتیاززندگی کی تمام سہولتیں فراہم کرتے ہیں اور انھیں گھر جیسا ماحول فراہم کرنے میں کوشاں رہیں گیـ ۔