Jannah Theme License is not validated, Go to the theme options page to validate the license, You need a single license for each domain name.

پانچ جانیں جانے کے باوجود مخدوم آباد جہلم میں 11 ہزار کے وی کی تاریں مکانوں سے ہٹائی نہ جاسکی

جہلم: پانچ جانیں جانے کے باوجود مخدوم آباد میں 11 ہزار کلو واٹ کی تاریں مکانوں سے ہٹائی نہ جاسکی، واپڈا کو متعدد درخواستیں دینے کے باوجود کسی ذمہ دار نے نوٹس نہ لیا، اہل علاقہ سخت پریشان ، ہیوی وولٹیج کی تاریں مکانوں سے صرف دو فٹ اوپر لگا دی گئی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق جہلم کینٹ سب ڈویژن کے علاقے مخدوم آباد میں 11 ہزار کلو واٹ کی تاریں مکانوں سے صرف دوفٹ اونچی لگا دی گئی ہیں جس کی وجہ سے اہل علاقہ کے سر پر ہر وقت موت کی تار لٹک رہی ہے۔

اہل علاقہ نے بتایا کہ ایک محلے میں اب تک پانچ قیمتی جانیں جا چکی ہیں لیکن واپڈا حکام اس طرف توجہ دینے کو تیار نہیں، کئی بچے یتیم اور عورتیں بیوہ ہو گئی ہیں جس کے متعلق ایکسئین واپڈا ، ایس ڈی او اوپڈا سمیت کئی افسران کو درجنوں درخواستیں دی جاچکی ہیں لیکن کوئی نوٹس نہیں لیتا، نہ تاروں کو کہیں اور منتقل کیا جا رہا ہے۔

گزشتہ روز بھی ایک مزدور ان تاروں کی کرنٹ سے جاں بحق ہو گیا۔

اہل علاقہ کا کہنا ہے کہ ہم تو ہر کوشش کر چکے ہیں کوئی ہماری بات سننے کو تیار ہی نہیں، واپڈا کے اعلی حکام اس آبادی پر رحم کھائیں اور ان تاروں کو فوری طور پر کہیں محفوظ جگہ منتقل کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button