حکومت پیپلز پارٹی کے عوامی مارچ سے گھبرا گئی ہے۔ اشرف چغتائی

جہلم: چیئرمین بلاول بھٹو کی قیادت میں عوامی مارچ کا قافلہ حکمرانوں کے لئے آخری کیل ثابت ہو گا۔

ان خیالات کا اظہار پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر راہنما اشرف چغتائی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت پیپلز پارٹی کے عوامی مارچ سے گھبرا گئی ہے، حکومت نے جس طرح سے مہنگائی کے عذاب میں مبتلا کر رکھا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اب عوام نے کٹ پتلی سرکار کے خلاف اعلان جنگ کر دیا ہے، یہ نااہل حکومت عوام کے دکھ درد اور مسائل کو نہیں سمجھتی، نکمے وزیر مشیر اور کرائے کے ترجمان پیپلز پارٹی کے لانگ مارچ سے خوف زدہ ہو کر بے تکے بیان داغ رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ جیسے ہی لانگ مارچ کا قافلہ سندھ سے پنجاب میں داخل ہو گا، حکومت کے لئے ایک بہت بڑا چیلنج ہو گا۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button