پاکستان اور بر طانیہ کے درمیان تجا رت سے تعلقات میں مظبوطی ہو گی۔ لارڈ میئر چوہدری محمد افضل

دینہ: پاکستان اور بر طانیہ میں مزید تجارت بڑھانے کے لئے پا کستان آیا ہوں دونوں ملکوں کے درمیان تجارت سے تعلقات میں مظبوطی ہو گی، مختلف شہروں کے دورے کے دوران چیمبر آف کا مرس کے ارا کین سے ملاقاتیں کروں گا، ضلع جہلم شہیدوں اور غازیوں کی سرزمین ہے یہاں کے لوگوں نے پا کستان کے لئے بڑی قر بانیاں دی ہیں۔

ان خیالات کا اظہار برمنگھم کے لارڈ میئر چوہدری محمد افضل نے دینہ کے نجی ہوٹل میں شفقت چوہدری اور عظیم چوہدری کی طرف سے دیے گئے استقبالیہ تقریب سے خطاب کرتے ہو ئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ میری آمد سے جس طرح لوگوں نے میرا استقبال کیا اور مجھے اتنا پیار دیا وہ میں کبھی نہیں بھولوں گا اور آج آپ لوگوں کی دعاؤں سے اللہ تعالی نے مجھے بر منگھم کا لارڈ میئر منتخب کیا۔

انہوں نے کہا کہ میری خواہش ہے کہ پاکستان اور بر طانیہ کے تعلقات میں مزید مظبوطی پیدا ہو اس سلسلے میں نے جہلم چیمبر آف کامرس اور ر اولپنڈی چیمبر آف کامرس کے لوگوں سے ملاقاتیں کروں گا تا کہ برطانیہ اور برمنگھم کے درمیان تجارت کا سلسلہ بڑھا سکیں۔

اس مو قع پر چوہدری ظفر اقبال کونسلر، محمود احمد ، چوہدری مقبول جہلم ، چوہدری جمیل، محمد خالد ، چوہدری محمد افضل ، میاں نعمان غوث ، چوہدری فیاض راولپنڈی ، ذو الفقار خان لندن ، راجہ لہراسب خان، چوہدری حفیظ، چوہدری صدیق ، چو ہدری مسعود احمد کراچی ، حیدر مقبول چو ہدری ، چو ہدری احسن ، چوہدری طاہر ، عبدالنوید ، ما سٹر عارف ، محمد تیمور ، وحید احمد ، اسحاق چو ہدری کالا گجراں و دیگر شریک تھے۔

لارڈ میئر برمنگھم چوہدری محمد افضل کا ہوٹل پہنچنے پر شاندار استقبال کیا گیا، پھولوں کی پتیاں نچھاور کی گئیں ۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button