
جہلم: ڈائریکٹر آرٹس کونسل چوہدری وقار احمد ماتحت ملازمین کے ہمراہ جہلم پریس کلب پہنچ گئے ، معزز مہمانوں کا جہلم پریس کلب کے نو منتخب عہدیداران و اراکین نے پرتپاک استقبال کیا، پھولوں کی پتیاں نچھاور کی گئیں۔
تفصیلات کے مطابق ڈائریکٹر آرٹس کونسل راولپنڈی چوہدری وقار احمد جہلم پریس کلب کے نو منتخب عہدیداران کو مبارک باد پیش کرنے کے لئے گزشتہ روز ماتحت عملے کے ہمراہ جہلم پریس کلب پہنچے جہاں جہلم پریس کلب کے نو منتخب کابینہ نے معزز مہمانوں کا استقبال کیا۔ کانفرنس ہال پہنچنے پر صحافیوں نے کھڑے ہو کر معزز مہمانوں کا استقبال کیا اور پھولوں کی پتیاں نچھاور کرکے محبت کا اظہار کیا۔
چوہدری وقار احمد نے جہلم پریس کے نو منتخب عہدیداران کو مبارک باد پیش کی کانفرنس ہال میں پنجاب ٹیلنٹ ہنٹ میں حصہ لینے والے اول ، دوم، سوم آنے والے طلباء و طالبات سمیت کھیلوں ، ڈراموں ، ہنڈی کرافٹ، تصویر نگاری سمیت دیگر کھیلوں میں حصہ لینے والے بچوں اور افراد کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ خوبصورت کھیل حقیقی طور پر معاشرے کا آئینہ ہوتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ آرٹس کو نسل ہمیشہ سے معیاری تھیٹر کو پروان چڑھانے کے لیے کوشاں ہے۔ اصلاحی موضوع پر لکھی گئی تحریریں لوگوں کو جلدی اپنی طرف راغب کر تی ہیں اور تفریح کے ساتھ ساتھ لوگوں کو ایک اچھا پیغام بھی پہنچاتی ہیں۔اس موقع پر انہوں نے پنجاب ٹیلنٹ ہنٹ میں نمایاں کامیابی حاصل کرنے والے بچے، بچیوں میں انعامی چیک تقسیم کئے۔
اس موقع پر جہلم کے معروف فنکار چوہدری بابر حسین نے کہانی نویسی،مصوری ، لوک رقص اوردستکار ی کے مقابلوں میں نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والے افراد کو اپنی طرف سے دلی مبارک باد پیش کی۔
اس موقع پر جہلم پریس کلب کے نو منتخب صدر محمد شہباز بٹ، جنرل سیکرٹری سید مستفیض اقبال بخاری ، نائب صدر ملک انجم یوسف، جائنٹ سیکرٹری مرزا راحیل بیگ، فنانس سیکرٹری شیخ ذوالفقار علی کاشف، سیکرٹری اطلاعات سید ناصر حسین شاہ، دانیال عابد، عبدالغفارآزاد ، ملک اعجاز اعوان، عبدالرحمن قادری بھی موجود تھے۔