
پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما فواد چوہدری نے الیکشن کمیشن ن لیگی رہنما اور وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ کا ترجمان ادارہ بن گیا ہے۔
پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری نے الیکشن کمیشن کے ترجمان کی جانب سے اسمبلیاں تحلیل ہونے کی صورت میں پوری اسمبلیوں کے ضمنی الیکشن کرانے کے موقف پر سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ردعمل کا اظہار کیا ہے۔
سابق وفاقی وزیر نے اپنے ٹوئٹ میں کہا ہے کہ الیکشن کمیشن رانا ثنا اللہ کا ترجمان ادارہ بن گیا ہے۔ نا اہل الیکشن کمشنر اور افسران سرکاری خزانے پر بوجھ ہیں۔
فواد چوہدری نے مزید کہا کہ بیانات دینا الیکشن کمیشن کا کام نہیں بلکہ وہ اپنی تیاری کریں کیونکہ صوبائی اسمبلیاں تحلیل ہونے پر انتخابات الیکشن کمیشن کی ذمے داری ہے۔
الیکشن کمیشن رانا ثنااللہ کا ترجمان ادارہ بن چکا ہے؟ نااھل الیکشن کمشنر اور افسران سرکاری خزانے پر بوجھ ہیں صوبائ اسمبلیاں تحلیل ہونے پر نوے دنوں میں انتخابات کرانا الیکشن کمیشن کی ذمہ داری ہے اپنی تیاری کریں بیانات جاری کرنا آپ کا کام نہیں pic.twitter.com/W6v6aAVM5h
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) November 28, 2022
واضح رہے کہ ترجمان الیکشن کمیشن نے اس سے قبل کہا تھا کہ کہنا ہے کہ اگر پی ٹی آئی کی جانب سے صوبائی اسمبلیاں تحلیل کی جاتی ہیں تو قومی نہیں صرف متعلقہ صوبائی اسمبلی کا الیکشن دوبارہ ہوگا اور جتنے بھی اراکین مستعفی ہوں گے ان حلقوں میں 60 روز کے اندر ضمنی انتخابات کرا دیں گے۔
عمران خان کے اسمبلیاں چھوڑنے کے اعلان کے بعد وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے فوری موقف دیتے ہوئے کہا تھا کہ اگر پی ٹی آئی اراکین مستعفی ہوئے یا اسمبلیاں تحلیل ہوئیں تو ضمنی الیکشن کرا دیے جائیں گے۔