مستقبل کے حوالے سے عمران خان نے جو فیصلہ کیا اس کی بھرپور تائید کرتے ہیں، چوہدری غلام احمد زمرد

جہلم: پاکستان تحریک انصاف کے ضلعی صدر چوہدری غلام احمد زمرد نے راولپنڈی کے احتجاجی مارچ کے جلسہ کی شاندار کامیا بی پر حلقہ این اے 60 اور 61 ضلع جہلم کی چاروں تحصیلوں ، تحصیل سوہاوہ، تحصیل دینہ ، تحصیل جہلم اور تحصیل پنڈدادنخان کے عوام کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے عمران خان کے جلسہ میں بھر پورانداز میں شرکت کرنے پر ان کا شکریہ ادا کیا۔

چوہدری غلام احمد زمرد نے کہا کہ ضلع جہلم کے عوام پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما سابق وفاقی وزیر چوہدری فواد حسین اور ضلعی جنرل سیکرٹری چوہدری فراز حسین کی زیر قیاد ت اپنے اپنے علاقوں سے جس جوش وجذ بہ کے سا تھ آزادی مارچ قافلہ میں شریک ہوئے ، ہم ان کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتے ہیں۔

چوہدری غلام احمد زمرد نے کہا کہ راولپنڈی کے جم غفیر نے دن کے اجا لے میں عمران خان کے حق میں فیصلہ دے دیا، مستقبل کے حوالے سے عمران خان نے جو فیصلہ کیا ہے ، ہم اس کی بھر پور تائید کرتے ہیں ، عوام کا ٹھاٹھیں مارتا سمندر اتحادی جما عتوں اور وفاقی حکومت کے کے وزراء کے ” کان کھڑے کر دیئے۔

ا نہوں نے کہا کہ راو لپنڈی کی سیاسی تاریخ کا سب سے بڑا اجتماع آ مدہ انتخابات میں مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی سمیت 13 جماعتوں کے امید واروں کی ضمانتیں ضبط کروا دے گا، دھونس دھاندلی کے ذریعے عوام پر خوف کے سائے مسلط کرنے والے وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ گزشتہ روز کے پر جوش عوامی قافلوں اور لاکھوں عوام کے ہجوم کو ٹی وی پر دیکھ کر سکتے میں آگئے، عمران خان کا قافلہ روکنے کی کوئی کوشش کامیاب نہیں ہو سکی۔

چوہدری غلام احمد زمرد نے کہا کہ ضلع جہلم کی چاروں تحصیلوں ، تحصیل سوہاوہ، تحصیل دینہ، تحصیل جہلم، تحصیل پنڈدادنخان کے عوام نے جس بھر پور خلوص اور قوت کا مظاہرہ کرتے ہوئے عمران خان کے استقبال کیلئے جس جذبے کا مظاہرہ کیا، وہ راولپنڈی کی سیاسی تاریخ کا ایک شاندار ریکارڈ بن چکا ہے۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button