ڈسٹرکٹ کوآرڈینیشن کمیٹی کا اجلاس، محکمہ بہبود آبادی جہلم کی ماہانہ کارکردگی کا جائزہ لیا گیا

جہلم: محکمہ بہبود آبادی جہلم کی ماہانہ کارکردگی کا جائزہ لینے کے لیے ڈسٹرکٹ کوآرڈینیشن کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں محکمہ صحت، تعلیم، اطلاعات، علماء کرام اور ایف پی اے پی کے نمائندگان نے شرکت کی۔

حسن خالد وڑائچ ڈسٹرکٹ پاپولیشن ویلفیئر آفیسر جہلم نے شرکاء کو محکمہ بہبود آبادی کی سرگرمیوں، مانع حمل ادویات کی فراہمی اور محکمہ کی آگاہی مہم بارے آگاہ کیا اور کہا کہ ڈائریکٹر جنرل پاپولیشن ویلفیئر ڈیپارٹمنٹ پنجاب کے ہدایات کے مطابق لوکل ایف۔ایم ریڈیو پر متوازن گھرانے کے حوالے سے ہفتہ وار پروگرام کا انعقاد کیا جا رہا ہے جس میں ماں بچے کی صحت، نوجوانوں کو درپیش مسائل کے ساتھ دیگر سماجی پہلوؤں کا احاطہ کیا جاتا ہے۔

ڈپٹی کمشنر نعمان حفیظ نے محکمہ بہبود آبادی کی کارکردگی اور آگاہی مہم کی سرگرمیوں کو سراہا اور تمام سرکاری محکموں اور غیر سرکاری تنظیموں کو ہدایت کی کہ عوام الناس کو تیزی سے بڑھتی ہوئی آبادی بارے آگاہی فراہم کرنے کے ساتھ خاندانی منصوبہ بندی کی خدمات کی فراہمی میں بہتری کیلئے تعاون کو فروغ دیا جائے۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button