جہلم کی مین سڑکوں پر قائم نجی ہسپتالوں اور میرج ہالز کی انتظامیہ نے سرکاری سڑک کو پارکنگ میں تبدیل کر دیا

جہلم: میجر اکرم شہید روڈ، کچہری روڈ پر قائم نجی ہسپتالوں، میرج ہالز کی انتظامیہ نے سرکاری سڑک کو پارکنگ میں تبدیل کر دیا، میونسپل کمیٹی کے شعبہ انکروچمنٹ و ٹریفک پولیس کی خاموشی سوالیہ نشان بن گئی، شہریوں کا سڑکوں پر قائم پارکنگ کے خاتمے کا مطالبہ۔

تفصیلات کے مطابق میجر اکرم شہید روڈ، کچہری روڈپر قائم نجی ہسپتالوں کی زاتی پارکنگ نہ ہونے کیوجہ سے صبح و شام آنیوالے مریضوں اور ان کے لواحقین سرکاری سڑک پرا پنی موٹر سائیکلیں، گاڑیاں کھڑی کرکے سڑک بند کر دیتے ہیں جس کی وجہ سے شہر آنے اور شہر سے باہر جانے والوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

نجی ہسپتالوں میں آنے والے مریض اور ان کے لواحقین سڑک کنارے گاڑیاں کھڑی کرکے غائب ہو جاتے ہیں جس کی وجہ سے مضافاتی علاقوں سے آنے والی چھوٹی ، بڑی گاڑیاں موٹر سائیکل سواروں کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑتا ہے، میونسپل کمیٹی کے شعبہ انکروچمنٹ کے عملہ کی عدم دلچسپی و ٹریفک پولیس کی نااہلی کی وجہ سے شہریوں کو طویل دورانیے تک مسائل کاسامنا کرنا پڑتا ہے۔

شہریوں نے ڈپٹی کمشنر، ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر، ڈی ایس پی ٹریفک پولیس ، چیف آفیسر میونسپل کمیٹی سے مطالبہ کیا ہے کہ میجر اکرم شہید روڈ، کچہری روڈ پر قائم ہونے والے نجی ہسپتالوں، میرج ہالز کے باہر کھڑی ہونے والی گاڑیوں ، موٹر سائیکلز مالکان کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے تاکہ شہریوں کو آمدورفت میں پیش آنے والی پریشانیوں کا خاتمہ ممکن ہو سکے۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button