
جہلم: رانا طاہر رحمٰن خان ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم کے احکامات کی روشنی میں جہلم پولیس کا سماج دشمن عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن جاری، شادی کی تقریب کے دوران ہوائی اور پولیس پر فائرنگ کرنے والے 5 ملزمان گرفتار، پولیس نے مقدمہ درج کر لیا۔
تفصیلات کے مطابق تھانہ صدر پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے شادی کی تقریب میں ہوائی فائرنگ کرنے والے اور پولیس پارٹی پر بانیت قتل فائر کرنے والے 5 ملزمان سلیمان اختر ولد محمد یوسف ساکن جادہ جہلم، عدنان خان ولد استخار احمد ساکن سرائے عالمگیر، نعیم محمود ولد محمد لیاقت ساکن کوہالہ سوہاوہ، عمران خان ولد کاتب خان ساکن جادہ جہلم اور عمیر شہزاد ولد عرفان ساکن جادہ جہلم کو گرفتار کرلیا۔
ملزمان نے جہلم میں دیوان سعید میرج ہال میں شادی کی تقریب میں ہوائی فائرنگ کی جب پولیس موقع پر پہنچی تو ملزمان نے پولیس پارٹی پر بانیت قتل فائرنگ کرتے ہوئے مزاحمت کی جس پر ملزمان کو گرفتار کر کے ملزمان کے قبضے سے 2 عدد کلاشنکوف، 1 عدد رائفل 223 بور معہ راونڈز برآمد کر کے ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر لیے۔