Jannah Theme License is not validated, Go to the theme options page to validate the license, You need a single license for each domain name.

اپوزیشن کا کوئی حربہ حکومت کے خلاف کامیاب نہیں ہو سکے گا۔ چوہدری فراز حسین

جہلم: پاکستان تحریک انصاف حلقہ پی پی 26 کے چیف کوآرڈینٹر فراز حسین چوہدری نے کہا ہے کہ اپوزیشن عدم اعتماد کی تحریک لانا چاہتی ہے ، تو پھر تاخیر کیوں کی جارہی ہے ، اپوزیشن والے ہمت کریں اور پارلیمنٹ کے اندر تحریک عدم اعتماد رولز کے مطابق جمع کروائیں ، کارروائی کا آغاز ہوتے ہی دودھ کا دودھ پانی کا پانی ہوجائے گا۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی دفتر ضلع کچہری جہلم میں مختلف علاقوں سے آئے ہوئے وفود سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان قسمت کا دھنی ہے جب سے 2018 ء میں ملک کے وزیراعظم بنے اس دن سے آج تک اپوزیشن والے ناکامیوں کی دلدل میں دھنستے جارہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ مولانا فضل الرحمٰن کے لانگ مارچ ناکامی کے بعد چیئرمین سینٹ کے خلاف تحریک عدم اعتماد بھی بری طرح ناکام ہوئی اب ایک بار پھر چوروں اور لٹیروں کا ٹولہ حکومت کومکاریاں دکھانے کی کوشش کر رہا ہے، لیکن اپوزیشن کے مقدر میں ہار اور شکست کے سوا کچھ نہیں لکھا۔

فراز حسین چوہدری نے کہا کہ جہلم سمیت پنجاب کے اندر بلدیاتی انتخابات کے انعقاد کی منزل بہت قریب ہے، بہتر ہوگا اپوزیشن والے بلدیاتی انتخابات میں مقابلے میں اترنے کی تیاریاں کریں، اپوزیشن کا کوئی ایجنڈہ نہیں اور نہ ہی پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن کی قیادت میں اتحاد و اتفاق پایا جاتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ متضاد نظریات رکھنے والی پارٹیاں قوم کو دھوکہ دینے میں مصروف ہیں اور انکی کوئی چال اور کوئی حربہ حکومت کے خلاف کامیاب نہیں ہو سکے گا۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button