جہلم سمیت پنجاب کی جیلوں میں سیکورٹی اہلکاروں کی بھرتی زیر التواء کا شکار

جہلم: وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کے احکامات کے باوجود جہلم سمیت پنجاب کی جیلوں میں سیکورٹی اہلکاروں کی بھرتی زیر التواء کا شکار، نفری کی کمی کی وجہ سے پنجاب کی جیلیں سیکورٹی رسک بن گئیں۔

انتظامیہ کو جیلوں کے انتظامی معاملات چلانے میں مشکلات کا سامنا ہے، مجموعی طور پر 4 ہزار 3 سو50 وارڈر کی کمی کا سامنا ہے جبکہ 49 چیف وارڈر اور 2 سو22 ہیڈ واڈر کی بھرتی بھی درکار ہے جس میں میل اور فی میل دونوں اہلکار شامل ہیں۔

انتہائی باوثوق ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی جانب سے 2 ماہ قبل جیلوں میں انقلابی اقدامات کے احکامات دیئے گئے جس کے تحت جیلوں میں نئے ٹی وی پنکھے ، گیزر لگانے سمیت قیدیوں کی بنیادی سہولیات کی فراہمی کا فیصلہ کیا گیا۔

اس کے ساتھ ساتھ وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی جانب سے جہلم سمیت پنجاب بھرکی جیلوں میں بھرتیوں کے عمل کو بھی جلد از جلد ممکن بنانے کی ہدایت کی گئی تاہم بھرتیوں کا عمل تاحال التواء کا شکار ہے۔

پنجاب کی جیلوں میں چیف وارڈر کی مجموعی آسامیاں 154 ، ہیڈوارڈر کی 1 ہزار 5 سو24 جبکہ وارڈر کی 14 ہزار 475 آسامیاں خالی ہیں ، جیل حکام کی جانب سے محکمہ داخلہ پنجاب سے بھرتی کا عمل شروع کرنے کی استدعا کی گئی ہے ۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button