
سوہاوہ: پٹرولنگ ہائی وے پولیس مسہ کسوال نے ماہ فروری کی کارکردگی رپورٹ جاری کردی، اس ماہ 12 مقدمات درج ہوئے جس میں چرس ناجائز اسلحہ، اوور لوڈنگ اور ڈرائیونگ پر غلفت لاپرواہی کے شامل ہیں، کچھ موٹرسائیکل پرفینسی اور غیرنمونہ نمبر پلیٹ پر مقدمات درج کرائے۔
تفصیلات کے مطابق ایس پی پٹرولنگ پولیس راولپنڈی ریجن گلفام وڑائچ اور ڈیس ایس پی پٹرولنگ پولیس جہلم رضااللہ خان کی ہدایات کومدنظررکھتے ہوئے پی ایچ پی مسہ کسوال ضلع جہلم نے ماہ فروری 2022ء کی کارکردگی رپورٹ جاری کردی جس کے مطابق کل بارہ مقدمات کا اندراج کروایاجن میں منشیات کے دومقدمات گیارہ سو گرام چرس اور 130گرام چرس برآمدگی پر9c اور 9b درج رجسٹرڈ کروایاگیا۔
اسلحہ ناجائز برآمدگی جن میں30بور پسٹل بمعہ پانچ روند اور رائفل بارہ بور سنگل بیرل پرمقدمات کا اندراج کروایاگیا۔اس کے علاوہ خطرناک انداز میں اوور لوڈنگ غفلت لاپرواہی تیز رفتاری اور ٹریفک رولز کی خلاف ورزی کرنے والے ڈرائیوروں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے کل سات مقدمات درج کئے۔
اسکے علاوہ موٹرسائیکل پر فینسی غیرنمونہ فرضی من گھڑت نمبرلگانے والوں کیخلاف ایک مقدمہ درج کرایا، ون فائیو پر کالر کو بروقت امداد فراہم کی اور دو عدد ون فائیو کال کا احسن طریقے سے ڈیل کیاگیا، اس کے علاوہ روڈ پرسفر کرنیوالے مختلف روڈ یوزر کو مختلف نوعیت کی مدد فراہم کی گئی۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ایڈمن آفیسر راجہ وسیم حسن اے ایس آئی نے بتایاکہ پی ایچ پی مسہ کسوال کی سرکاری گاڑی 24 گھنٹے سات دن آن پٹرولنگ ہے، ترکی جوڑ سے مگیانہ موڑ جی ٹی روڈ تک بیٹ ایریا میں کسی واردات کسی ایکسیڈنٹ،مشکوک افرادکی نقل حمل مسرقہ گاڑیاں سرقہ موشیاں یاکسی جرم کا ارتکات یا اقدام ہو تو پی ایچ پی مسہ کسوال کے سرکاری نمبر 03407861608 پر دیں۔