Jannah Theme License is not validated, Go to the theme options page to validate the license, You need a single license for each domain name.

دینہ میں 45 سالہ نامعلوم شخص قتل، کھیتوں سے تشدد زدہ بوری بند لاش برآمد

دینہ کے نواحی علاقہ میں 45سالہ نا معلوم شخص کی جھلسی ہو ئی بو ری بند لاش برآمد ، کسی نے بڑی ہی بے در دی سے لاش کو رسیوں سے باندھ کر آگ لگا ئی ، لو گوں نے فصلوں میں پڑی لاش دیکھ کر پو لیس کو اطلاع دی۔

تفصیلات کے مطابق ہفتہ کے روز دینہ کے نواحی علاقہ کالو وال بھر ٹہ کے مقام پر نا معلوم شخص کی بوری بند جلی ہو ئی لاش برآمد ہوئی، لاش کور سیوں سے باندھ کر بو ری میں ڈالا گیااور آدھا جسم جھلسا ہوا تھا ،قریبی لو گوں نے دیکھا تو پو لیس کو اطلاع دی۔

اطلاع ملتے ہی پو لیس تھا نہ منگلا کینٹ کی بھاری نفری مو قع پر پہنچ گئی جنہوں نے لاش کو قبضہ میں لے کر کا روائی شروع کر دی ، تا حال جس کی کو ئی شناخت نہ ہو سکی، ریسکیو 1122نے لاش کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کیا۔

ملنے والے شخص کی عمر تقریبا ً 45سال بتا ئی جا تی ہے ، لاش ملنے کے بعد علاقہ میں خو ف و ہراس پھیل گیا ۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button