Jannah Theme License is not validated, Go to the theme options page to validate the license, You need a single license for each domain name.

ڈپٹی کمشنر نعمان حفیظ نے بچوں کو پولیو کے قطرے پلا کرضلع جہلم میں انسداد پولیو مہم کا آغاز کر دیا

جہلم: ڈپٹی کمشنر نعمان حفیظ نے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرا ہسپتال کی چائلڈ وارڈ میں بچوں کو قطرے پلا کر انسداد پولیو مہم کاباقاعدہ آغاز کردیا،والدین سے قطرے پلانے کی اپیل، سول سوسائٹی، علماء کرام اور اساتذہ کرام سے بھی تعاون کی اپیل۔

تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر نعمان حفیظ نے ڈسٹرکٹ ہیڈکواٹر ہسپتال کی چائلڈ وارڈ میں پانچ سال سے کم عمر کے بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلا کر 28 فروری سے 4 مارچ تک جاری رہنے والی پولیو مہم کا افتتاح کر دیا ہے۔ پولیو مہم کے دوران ضلع بھر میں 2 لاکھ 18 ہزار سے زائد بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے جائیں گے۔

ڈپٹی کمشنر نعمان حفیظ نے والدین سے اپیل کی کہ وہ اپنے پانچ سال سے کم عمر کے بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے ضرور پلائیں تاکہ بچوں کو زندگی بھر کی معذوری سے بچایا جا سکے۔ سول سوسائٹی، علماء کرام اور اساتذہ کرام پولیو مہم کو کامیاب بنانے کے لئے اپنا کر دار ادا کریں۔ محکمہ صحت پہلے کی طرح اس بار بھی اپنا ٹارگٹ بخوبی پورا کرے گی اور پولیو ٹیموں کی روزانہ کی بنیاد پر کارکردگی کا جائزہ لیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ پولیو مہم کے دوران پولیو ٹیموں کی سیکیورٹی کے سخت اقدامات کیے گئے ہیں۔ پولیو مہم کے لیے ضلع جہلم میں 56 یونین کونسلوں میں 5 سال سے کم عمر بچوں کو قطرے پلانے کے لیے کل 906 ٹیمز کام کریں گی جن میں 808 موبائل ٹیمز، 74 فکسڈ ٹیمز اور 24 ٹرانزٹ ٹیمز شامل ہیں۔

اس موقع پر سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر مظہر حیات، کامنیٹ یونیسیف سبطین اعوان اور دیگر افسران بھی موجود تھے۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button