اولڈ جی ٹی روڈ جہلم کی تعمیرکا کام تاحال بند، جگہ جگہ گہرے گڑھے، شہریوں کو مشکلات کا سامنا

جہلم: جادہ تا شاندار چوک روڈ، منڈی موڑ تا ضلع کچہری روڈ جو کہ ممبر صوبائی اسمبلی چوہدری ظفر اقبال کی خصوصی کاوش سے منظور ہوئی کا کام چند ماہ قبل ٹھیکیدار نے شروع کیا اور سڑک کی کھدائی کردی گئی جس سے جادہ تا شاندار چوک سڑک مکمل گڑھوں میں تبدیل ہو چکی ہے۔

کھدائی کے بعد ٹھیکیدار نے سڑک کو تعمیر کرنے کی بجائے خاموشی اختیار کر لی ہے جس کیوجہ سے شہریوں کو اندرون شہر جانے میں شدید مشکلات کا سامنا کرناپڑرہاہے ۔ متعلقہ محکمے نے بھی اس حوالے سے مکمل لا تعلقی اختیار کررکھی ہے۔

شہریوں نے اخبار نویسوں سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ چند ماہ قبل ٹھیکیدار نے سڑک کی از سرنو تعمیر کی غرض سے کھدائی کروائی ، کافی عرصہ گزرجانے کے بعد بھی سڑک پر کسی قسم کا کام نہیں ہو رہا، جس کیوجہ سے موٹر سائیکلیں ، گاڑیاں ، کھٹارہ بن رہی ہیں ، جبکہ سڑک پر قائم دکانداروں کا کارروبار سڑک کے گڑھوں میں تبدیل ہونے کیوجہ سے بری طرح متاثر ہو رہاہے ۔

دکانداروں کا کہنا ہے کہ دکانوں کے مالکان ہر ماہ مقررہ کرایہ وصول کرنے کی غرض سے آجاتے ہیں جبکہ سڑک کی ٹوٹ پھوٹ کیوجہ سے کارروبار شدید متاثر ہو چکا ہے ۔

دوسری جانب شہر کی سماجی ، رفاعی ، فلاحی ، شہری تنظیموں کے عمائدین نے وزیراعلیٰ پنجاب، چیف سیکرٹری پنجاب سے مطالبہ کیاہے کہ شہر کی سڑکوں کو گڑھوں کو تبدیل کرنے والے ٹھیکیدار اور متعلقہ محکمہ کے خلاف انکوائری کرواتے ہوئے سڑک کی بروقت تعمیر کروائی جائے تاکہ شہریوں کے مسائل میں کمی واقع ہو سکے ۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button