سی او ہیلتھ اور ایم ایس کی تبدیلی کے بعد سول ہسپتال کے شعبہ ڈائیلاسیز کے عملے کے تبادلے کی تیاریاں

جہلم: محکمہ صحت جہلم میں چیف ایگزیکٹو آفیسر، میڈیکل سپرٹنڈنٹ کی تبدیلی کے بعد سول ہسپتال کے شعبہ ڈائیلاسیز میں تعینات تجربہ کار عملے کو ٹرانسفر کرنے کی تیاریاں، مریضوں کی مشکلات میں اضافہ ہونے کا خدشہ لاحق، شہریوں نے ڈپٹی کمشنر سے نوٹس لینے کا مطالبہ کردیا۔

تفصیلات کے مطابق محکمہ صحت میں ٹرانسفرز کا سلسلہ جاری، سی ای او، ایم ایس کی تبدیلی کے بعد ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال کی انتظامیہ نے ڈائیلاسیز یونٹ سمیت متعدد شعبوں کو تباہ و برباد کرنے کی غرض سے تجربہ کار ملازمین کو ایک سے دوسرے شعبے میں تبدیل کرنے کی ٹھان لی ہے جس کی وجہ سے شعبہ ڈائیلاسیز، شعبہ زچہ بچہ سمیت دیگر شعبوں میں کام کرنے والے ملازمین زہنی تناؤ کا شکار ہو چکے ہیں۔

پیرا میڈیکل اسٹاف کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ پنجاب بھر میں پہلی پوزیشن حاصل کرنے والے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں ناقص ایڈمنسٹریشن کے باعث ملازمین شدید ذہنی تناؤ کا شکار ہو چکے ہیں، ملازمین نے صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد، سیکرٹری ہیلتھ سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button