Jannah Theme License is not validated, Go to the theme options page to validate the license, You need a single license for each domain name.

سوہاوہ کے قریب ریل کار کے انجن میں فنی خرابی، ٹرینوں کی آمدورفت معطل رہی

سوہاوہ: لاہور سے راولپنڈی جانیوالی ریل کار انجن میں فنی خرابی پیداہونے کے باعث سوہاوہ کے قریب جنگل میں رک گئی،ٹرین میں موجود مسافر شدید پریشانی کا شکارہوگئے۔

گزشتہ روز ریل کار شام ساڑھے 4 بجے لاہور سے روانہ ہوئی تھی،ٹرین کے رکے رہنے سے ٹریک پر دیگر ٹرینوں کی آمدورفت معطل ہوگئی۔

اس حوالے سے ٹرین کے کلیکٹر گارڈ کا کہنا تھا کہ پاور ڈاؤن ہونے کے باعث انجن بند ہوا تاہم دوسرا انجن منگوایا گیا اور ٹرین کو روانہ کردیا گیا۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button