
جہلم: ضلع جہلم میں موسم بہار شجرکاری مہم کے تحت جوڈیشل پلانٹیشن ڈے منایا گیا۔
اس سلسلے میں محکمہ جنگلات کے زیر اہتمام سیشن کورٹ جہلم میں شجرکاری تقریب کا انعقاد کیا گیا جس کے مہمان خصوصی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج جہلم ضیاء الخان تھے، اس کے علاوہ ایڈیشنل سیشن جج، ڈویژنل فاریسٹ آفیسر سدھیر احمد، ایس ڈی ایف او وقاص شاہ اور سماجی شخصیت فرحت کمال ضیاء نے شرکت کی اور پودے لگانے کے بعد مہم کی کامیابی کے لیے دعا کی۔
ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کا کہنا تھا کہ ہم سب پر بھاری ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ درخت لگائیں اور ان کی حفاظت کریں کیونکہ جہاں پر درخت ہوتے ہیں وہاں پر موسم خوشگوار اور ہوا صاف ہوتی ہے اور وہاں کے لوگ صحت مند رہتے ہیں، شجرکاری سے ہی ماحولیاتی آلودگی پر قابو پایا جا سکتا ہے۔