
جہلم: وزیراعظم پاکستان عمران خان کے ڈیجیٹل پاکستان کے ویژن کے مطابق یوٹیلیٹی سٹورز کارپوریشن نے آٹو میشن کا انتہائی اہم پراجیکٹ قلیل مدت میں کامیابی سے مکمل کر لیاگیا۔
ان خیالات کا اظہار زونل منیجر راجہ قیصر نے اخبار نویسوں سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ اس پراجیکٹ کے تحت یوٹیلیٹی اسٹورز نے جہلم سمیت پاکستان کے سب سے بڑے ریٹیل اسٹورز نیٹ ورک کے 3700 سے زائد اسٹورز اور 120 سے زائد ویئر ہاؤسز کو سنٹرل ڈیٹا بیس سے منسلک کردیا ہے اور تمام اسٹورز پوائنٹ آف سیلز ٹرمینلز(پی او ایس) پر منتقل کر دیئے ہیں تاکہ صارفین کو ہر ٹرانزیکشن کے بعد کمپیوٹرائزڈ ، بل جاری کیا جاسکے۔
انہوں نے کہا کہ یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن نے سپلائی چین مینجمنٹ کی بھی آٹو میشن کامیابی سے مکمل کر کے ادارے کی 50 سالہ تاریخ میں ایک اہم سنگ میل عبور کیا ہے ، آٹو میشن کے پراجیکٹ کی کامیابی سے تکمیل کے اس سفر میں وزیراعظم پاکستان نے خصوصی دلچسپی لی اور اس پراجیکٹ کی تکمیل کے دوران رہنمائی کرتے رہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ یہاں یہ بات انتہائی اہم ہے کہ آٹو میشن کی تکمیل کے آخری ایام میں جہلم سمیت ملک بھر کے بعض اسٹورز پر سیل کا عمل کچھ وقت کے لئے معطل کیا گیا تھاجو کہ پوری طرح بحال کیا جا چکا ہے ۔ صارفین نے یوٹیلیٹی اسٹورز سے اشیاء خوردونوش کی خریداری شروع کر دی ہے ۔