ضلع جہلم میں 5 روزہ پولیو مہم 28 فروری سے شروع ہو کر 4 مارچ تک جاری رہے گی۔ نعمان حفیظ

دینہ: ضلع جہلم میں نئے سال کی پانچ روزہ پولیو مہم 28 فروری سے شروع ہو کر 4 مارچ تک جاری رہے گی، اس دوران ضلع بھر میں پانچ سال تک کی عمر کے 2 لاکھ 18 ہزار سے زائد بچوں کو گھر گھر جا کر پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے جائیں گے۔

اس سلسلے میں انتظامات کا جائزہ اجلاس ڈپٹی کمشنر نعمان حفیظ کی زیرصدرات منعقد ہوا جس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو کاشف محمود ڈوگر، ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر مظہر حیات، محکمہ پولیس، ایجوکیشن اور دیگر محکموں کے سربراہان نے شرکت کی۔

ڈاکٹر مظہر حیات نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ 28 فروری سے شروع ہونے والی پولیو مہم کے حوالے سے تمام تر انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں، پولیو ٹیموں کی ٹریننگ مکمل ہو چکی ہے۔ ضلع جہلم کی 56 یونین کونسلز میں 2 لاکھ 18 ہزار سے زائد بچوں کو انسداد پولیو کے قطرے پلائے جائیں گے، جس میں 808 موبائل ٹیمز، 74 فکسڈ ٹیمز اور 24 ٹرانزٹ ٹیمز حصہ لیں گی۔

ڈپٹی کمشنر نعمان حفیظ نے کہا کہ پولیو مہم کو کامیاب بنانے کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جارہے ہیں، انہوں نے والدین سے اپیل کی کہ اپنے پانچ سے کم عمر کے بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے ضرور پلائیں تاکہ بچوں کو زندگی بھر کی معذوری سے بچایا جا سکے۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button