Jannah Theme License is not validated, Go to the theme options page to validate the license, You need a single license for each domain name.

جہلم میں کورونا کے مزید 2 مثبت کیسز رپورٹ، 9 لاکھ 25 ہزار شہریوں کو ویکسین لگا دی گئی

پنڈدادنخان: ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی ضلع جہلم میں آج مزید 2 افراد کی رپورٹ مثبت موصول ہوئی۔ جہلم میں آج مثبت کیسیز کی شرح %0.70 ہے۔ اس وقت جہلم میں 9 کورونا وائرس سے متاثرہ مریض جن میں کورونا وائرس بیماری کی کوئی علامات نہیں ہے گھروں میں آئسولیٹ کیا گیا ہے۔

محکمہ صحت جہلم نے گزشتہ روز تک کورونا کے مشتبہ 162113 افراد کے نمونے لے کر لیبارٹری بھجوائے ہیں جن میں سے 3033 افراد کی رپورٹ مثبت آئی ہے، اب تک کل 2946 کورونا وائرس سے متاثرہ مریض صحت یاب ہو چکے ہیں، اس وقت کل کورونا وائرس سے 78 اموات ہوئی ہیں۔

کورونا وائرس کی چوتھی لہر میں محکمہ صحت جہلم نے یکم ستمبر 2021 سے اب تک کل کورونا وائرس کے مشتبہ 47516 افراد کے نمونے لے کر لیبارٹری بھجوائے ہیں جن میں 484 افراد کی رپورٹ مثبت موصول ہوئی، کورونا وائرس کی چوتھی لہر میں اب تک 9 اموات ہوئی ہیں اورکورونا وائرس کے مثبت کیسیز کی شرح %0.95 ہے۔

جہلم میں اب تک 87 میڈیکل اور پیرامیڈیکل سٹاف کورونا وائرس سے متاثر ہوا ہیں۔ اب تک 3019 فرنٹ لائن ہیلتھ ورکرز اور 925128 بارہ سال سے زائد عمر کے شہریوں کو کورونا وائرس سے بچاؤ کی ویکسینیشن کر دی گئی ہے۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button