
دینہ: ضلع جہلم اور گردونواح میں بارش سے سردی کی شدت میں اضافہ ہو گیا۔
ضلع کی چاروں تحصیلوں جہلم، سوہاوہ، پنڈدادنخان اور دینہ سمیت کئی علاقوں میں بارش کے بعد موسم کی شدت میں اضافہ ہوگیا ہے۔ وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ تاحال جاری ہے۔
جہلم میں بارش کے باعث سردی بڑھتے ہی خشک میوہ جات کی فروخت میں بھی اضافہ ہوگیا۔
جہلم، پنڈدادنخان، دینہ اور سوہاوہ سمیت مختلف مقامات پر سموسے، پکوڑے، دہی بڑے، سوپ، یخنی، ابلے ہوئے انڈے،چاٹ و دیگر چٹ پٹی اشیاء فروخت کرنیوالوں کی دکانوں پر شہریوں کا رش دیکھا گیا۔
شہری موسم کی مناسبت سے چٹ پٹی اشیاء کی خریداری میں مصروف نظر آئے جبکہ متعدد شہریوں کی جانب سے اپنے گھروں میں بھی مختلف پکوان تیار کئے گئے۔
ادھر ملک کے مختلف شہروں میں بارش کے باعث سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا۔