پتنگ بازی انسانی جانوں کیلئے موت ہے، والدین بچوں کو خونی کھیل سے باز رکھیں۔ ایس ایچ او عبدالرحمٰن

جہلم: پتنگ بازی انسانی جانوں کے لئے موت ہے، والدین اپنے بچوں کو اس خونی کھیل سے باز رکھیں اور آس پاس پتنگ اڑانے والوں کی حوصلہ شکنی کریں۔

ان خیالات کا اظہار ایس ایچ او تھانہ سٹی عبدالرحمٰن نے صحافیوں سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ پتنگ بازی کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جارہی ہے۔ پتنگ فروخت کرنے اور پتنگ بازی کرنے والے افراد کے خلاف فوجداری مقدمات درج کئے جائیں گے اور ایسے افراد قانون کی گرفت میں ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ پتنگ بازی جیسے خونی کھیل کے خاتمے کے لئے شہریوں کو بھی کردار ادا کرنا چاہیے تاکہ کسی قسم کا کوئی نا خوشگوار واقعہ پیش نہ آئے۔ انہوں نے نوجوانوں سے خونی کھیل سے باز رہنے کی اپیل کی ہے۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button