
جہلم: امت مسلمہ کو درپیش مسائل کا حل اتباع محمد ﷺ و آل محمدؑ میں ہے ، آج دین سے دوری نے مسلمانوں کو تباہی و بربادی میں بری طرح سے جکڑ رکھا ہے۔
ان خیالات کا اظہار ملک ندیم عباس نے ولادت مولا علیؓ کے حوالے سے منعقدہ ایک محفل میں موجود شہری ، سماجی ، رفاعی ، فلاحی ، مذہبی ، صحافتی ، شہری تنظیموں کے عمائدین سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔
انہوں نے کہا کہ مولا علی ؓ مشکل کشا کی محبت مومنوں کے دلوں کا چین ہے ، یہی وجہ ہے کہ حضرت علی ؓکی ولادت باسعادت کے شادیانے پوری دنیاء کے کونے کونے میں بجائے جاتے ہیں ، مولاعلی ؓکی تعلیمات اور آپ کی سیرت و کردار پر عمل پیرا ہو کر اپنی زندگیوں میں نکھار لایا جا سکتا ہے۔