ریسکیو 1122 جہلم کے تمام سٹاف کا ماہانہ فزیکل فٹنس ٹیسٹ، افسران اور اہلکاروں کی شرکت

جہلم: ریسکیو 1122 جہلم کے تمام سٹاف کا ماہانہ فزیکل فٹنس ٹیسٹ لیا گیا جس میں جہلم کے تمام ریسکیو افسران اور اہلکاروں نے شرکت کی۔

ٹیسٹ کا مقصد ریسکیورز کو جسمانی طور پر تندرست رکھنا اور ایمرجنسی کی صورتحال میں بہتر طریقے سے لوگوں کی مدد کرنا ہے، بلاشبہ ایک تندرست جسم ہی تندرست دماغ کا حامل ہوتا ہے اور ریسکیورز کے لئے یہ انتہائی اہم ہے۔

اس موقع پر ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر جہلم انجینئر سعید احمد نے کہا کہ ریسکیو 1122 کے جوان پوری طرح سے جسمانی طور پر تندرست ہیں اور یہ ٹیسٹ ہر ماہ منعقد کیا جاتا ہے کیونکہ ایک تندرست اور چاق و چوبند ریسکیور ہی ایمرجنسی میں لوگوں کو بہتر مدد فراہم کر سکتا ہے۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button