Jannah Theme License is not validated, Go to the theme options page to validate the license, You need a single license for each domain name.

جہلم میں بھینسوں کے باڑوں اور اردگرد پھینکے جانے والے فضلے نے رہائشی علاقوں کو تعفن زدہ بنا دیا

جہلم: میونسپل کمیٹی جہلم کے علاقوں میں بھینسوں کے باڑوں اور اردگرد پھینکے جانے والے فضلے نے رہائشی علاقوں کو تعفن زدہ بنا دیا، گندی بدبو سے سانس لینا محال ہو گیا، جا بجا پھیلی گندگی اور پانی کیوجہ سے موذی امراض پھیلنے کا خدشہ بڑھ گیا، میونسپل کمیٹی اور محکمہ ماحولیات کا عملہ باڑوں کے بااثر مالکان سے مبینہ مک مکا کر کے سب اچھا ہے کی رپورٹس بھجوانے میں مگن۔

تفصیلات کے مطابق میونسپل کمیٹی کے علاقوں جن میں مشین محلہ ، کالا گجراں ، ڈھوک جمعہ ، ڈھوک فردوس، بلال ٹاؤن، کریم پورہ ، محمودآباد، چشتیاں محلہ ، اسلام پورہ ، سلیمان پارس، جادہ سمیت دیگر علاقوں میں بھینسوں کے درجنوں غیر قانونی طور پر باڑے قائم ہو چکے ہیں ، ہر باڑے میں 30 سے 45 تک بھینسیں موجود ہیں جن کے ساتھ گائے ، بکریاں اور بچھڑے الگ سے ہیں ، گوالے ان کا گند نالوں ، سیوریج اور کھلی جگہوں پر پھینک دیتے ہیں جو علاقہ مکینوں کے لئے وبال جان بن چکے ہیں۔

ہر طرف گندی بدبو پھیلی ہوئی ہے ان علاقوں میں مکینوں کے لئے سانس لینا تک محال ہو چکا ہے ، بھینسوں کا گند پھینکنے سے جا بجا بڑے بڑے ڈھیر لگ چکے ہیں ، بھینسوں کا گندہ پانی نالیوں اور گلیوں میں پھیل رہا ہے ، جن کو کوئی خاکروب صاف نہیں کرتا جس کیوجہ سے ان علاقوں میں موذی امراض پھیلنے کا خدشہ بڑھ چکا ہے ، میونسپل کمیٹی انتظامیہ اس طرف کوئی توجہ نہیں دے رہی۔

علاقہ مکینوں نے ارباب اختیار سے مطالبہ کیا ہے کہ ان باڑوں کو رہائشی علاقوں سے باہر ویران جگہوں پر منتقل کیا جائے تاکہ شہری بیماریوں سے محفوظ رہ سکیں ۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button