منگلا اور جہلم پولیس کا منشیات فروشوں کے خلاف بلا تفریق کارروائیاں، 2 منشیات فروش گرفتار

دینہ: رانا طاہر رحمٰن خان ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم کے احکامات کی روشنی میں جہلم پولیس کا منشیات فروشوں کے خلاف بلا تفریق کارروائیاں جاری، 2 منشیات فروش گرفتار، پولیس نے مقدمات درج کر لئے۔

تفصیلات کے مطابق تھانہ منگلا کینٹ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے منشیات فروش تنویر حسین ولد محمد اکرم ساکن بھرٹہ دینہ کو گرفتار کیا جس کے قبضہ سے 5 لیٹر شراب برآمد کر کے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔

تھانہ سٹی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے منشیات فروش سمیر مسیح ولد رحمت مسیح ساکن ڈھوک جمعہ جہلم کو گرفتار کیا جس کے قبضہ سے 24 بوتلیں شراب برآمد کر کے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button