Jannah Theme License is not validated, Go to the theme options page to validate the license, You need a single license for each domain name.

ضلع جہلم میں موسم بہار شجرکاری مہم کے تحت ضلعی انتظامیہ شجرکاری دن منایا گیا

جہلم: ضلع جہلم میں موسم بہار شجرکاری مہم کے تحت ضلعی انتظامیہ شجرکاری دن منایا گیا۔ اس سلسلے میں محکمہ جنگلات کے زیر اہتمام مشین محلہ نمبر 3، اسسٹنٹ کمشنر آفس پنڈدادنخان اور گورنمنٹ گریجویٹ کالج فار ویمن دینہ میں شجرکاری تقریبات کا انعقاد کیا گیا۔

مشین محلہ نمبر 3 میں منعقدہ تقریب کے مہمان خصوصی ڈپٹی کمشنر جہلم نعمان حفیظ اور مذہبی سکالر بابا عرفان الحق تھے، اس کے علاوہ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل مطاہر حیات وٹو، ڈویژنل فاریسٹ آفیسر سدھیر احمد، اسسٹنٹ کمشنر جہلم ماریہ جاوید اور گورنمنٹ کمپریی ہینسو سکول کے بچوں نے شرکت کی اور پودے لگانے کے بعد مہم کی کامیابی کے لیے دعا کی۔

ڈپٹی کمشنر نعمان حفیظ نے کہا کہ 22 فروری سے شروع ہونے والی موسم بہار شجرکاری مہم کے دوران ضلع جہلم میں 13 لاکھ سے زائد پودے لگائے جانے کا ٹارگٹ ہے،جس میں سے 4 لاکھ 24 ہزار سے زائد پودے لگائے جا چکے ہیں، شجرکاری مہم کے تحت سرکاری دفاتر،ہسپتالوں، پارکس اور پبلک و پرائیوٹ تعلیمی اداروں میں پودے لگائے جائیں گے، ہماری کوشش ہے کہ پہلے کی طرح اس مہم کو بھی کامیاب بنایا جائے۔

ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ ہر شہری پر اخلاقی ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ زیادہ سے زیادہ پودے لگائے تاکہ ماحولیاتی آلودگی کا خاتمہ ممکن بنایا جاسکے۔ ڈپٹی کمشنر نے بلدیہ حکام کو ہدایت کی کہ ایسی تمام جگہیں جہاں شجرکاری کی جا رہی ہے اس کی صفائی ستھرائی کا خاص خیال رکھا جائے اور کوڑا کرکٹ پھینکنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button