جہلم پولیس کا سماج دشمن عناصر کے خلاف ایکشن، 5 ملزمان اسلحہ اور منشیات سمیت گرفتار

جہلم: رانا طاہر رحمٰن خان ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم کے احکامات کی روشنی میں جہلم پولیس کا سماج دشمن عناصر کے خلاف کارروائیاں جاری، 5 ملزمان اسلحہ اور منشیات سمیت گرفتار، پولیس نے مقدمات درج کر لئے۔

تفصیلات کے مطابق تھانہ جلالپور شریف پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے محمد رحمان رضا ولد محمد صفدر ساکن رتوال پنڈدادنخان کو گرفتار کیا جس کے قبضہ سے رائفل 12 بور رپیٹر معہ کارتوس برآمد کر کے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔

تھانہ دینہ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 2 کس منشیات فروش محمد اویس ولد شوکت علی ساکن پنڈ جاٹہ دینہ کو گرفتار کیا جس کے قبضہ سے 1330 گرام ہیروئن اور رقم وٹک مبلغ 700 روپے برآمد اور سکندر خان ولد محمد انور ساکن افغان آباد دینہ کو گرفتار کیا جس کے قبضہ سے 1240 گرام ہیروئن اور رقم وٹک مبلغ 1300 روپے برآمد کر کے ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر لئے۔

تھانہ سٹی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے لیڈی منشیات فروش شمائلہ زوجہ حامد علی ساکن اسلام پورہ جہلم کو گرفتار کیا جس کے قبضہ سے 310 گرام ہیروئن برآمد کر کے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔

تھانہ سول لائن پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے منشیات فروش محمد ایوب ولد فرمان علی ساکن محلہ اسلامیہ سکول جہلم کو گرفتار کیا جس کے قبضہ سے 5 لیٹر شراب برآمد کر کے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button