Jannah Theme License is not validated, Go to the theme options page to validate the license, You need a single license for each domain name.

پٹرولیم مصنوعات مہنگی ہونے پر ضلع جہلم میں ٹرانسپورٹرزنے من پسند کرائے نافذ کر دیئے

جہلم: پٹرول مہنگا ہونے کیوجہ سے جہاں روز مرہ ضروریات زندگی کی اشیاء کی قیمتیں بڑھ گئی ہیں وہیں پر ٹرانسپورٹرزنے من پسند کرائے بھی نافذ کر دیئے، اندرون ضلع سمیت دیگر اضلاع میں چلنے والی گاڑیوں کے مالکان نے کرایوں میں خود ساختہ اضافہ کر دیاہے۔

اسی طرح چھوٹی گاڑیوں جن میں چنگ چی رکشے ، لوڈر رکشے،ویگن والوں نے بھی پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کو جواز بنا کر خود ساختہ کرایوں میں اضافہ کر دیا ہے، ان کرایوں میں اضافے سے روز بروز مسافروں اور ٹرانسپورٹرز میں بحث و مباحثہ اور لڑائی جھگڑا ہونا معمول بن چکا ہے جس کی بری وجہ سیکرٹری ڈسٹرکٹ روڈ ٹرانسپورٹ اتھارٹی کی خاموشی ہے ۔

ڈسٹرکٹ روڈ ٹرانسپورٹ اتھارٹی کرائے نامے جاری کرنے اور آویزاں کروانے کی بجائے خاموش تماشائی کا کردار ادا کررہی ہے ۔ مسافروں نے وزیراعلیٰ پنجاب، چیف سیکرٹری پنجاب،سیکرٹری پنجاب روڈ ٹرانسپورٹ اتھارٹی، کمشنر راولپنڈی ، چیئرمین ڈسٹرکٹ روڈ ٹرانسپورٹ اتھارٹی / ڈپٹی کمشنر سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیاہے ۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button