Jannah Theme License is not validated, Go to the theme options page to validate the license, You need a single license for each domain name.

دینہ میں جی ٹی روڈ پر تیز رفتار مو ٹر سائیکل پھسلنے کے باعث 3 نوجوان جاں بحق

دینہ کے قریب جی ٹی روڈ پر تیز رفتار موٹرسائیکل پھسلنے کے باعث 3 نوجوان جاں بحق ، اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 موقع پر پہنچ گئی، جاں بحق ہو نے والوں کو ہسپتال منتقل کیا ۔

تفصیلات کے مطابق دینہ کے قریب جی ٹی روڈ چک اکا کے مقام پر تیز رفتار مو ٹر سائیکل نمبری JMK-4402 بے قابو ہو کر جی ٹی روڈ پر پھسلن کے باعث اُلٹ گیا ،جس سے مو ٹر سائیکل پر سوار 3 نوجوان مو قع پر ہی جاں بحق ہو گئے۔

حادثہ میں جاں بحق ہو نے والے احمد رضوان ولد محمد رضوان عمر 20سال سکنہ چک دادو ، علی خان ولد محمد خان عمر 19سال سکنہ خانہ بو کی اورسمیع ولد عمران عمر 20سال سکنہ چک دادو مو قع پر ہی جاں بحق ہو گئے، حادثہ میں جاں بحق ہو نے والے تینوں ایک ہی مو ٹر سائیکل پر سوار کالج جا رہے تھے۔

اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122مو قع پر پہنچ گئی اور جاں بحق ہو نے والے تینوں نوجوانوں کو ہسپتال منتقل کیا، نو جوانوں کی ہلاکت پر گھر کے اہل خانہ کو اطلاع ملتے ہی کہرام مچ گیا، پولیس تھانہ منگلا کینٹ نے رپو رٹ درج کر کے تفتیش شروع کر دی۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button